ہم نے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا وعدہ پورا کردیا، شیخ تمیم بن حمد الثانی

Dec 19, 2022 | 14:52:PM
ہم نے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا وعدہ پورا کردیا، شیخ تمیم بن حمد الثانی
کیپشن: امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی (فائل فوٹو)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا ہےکہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

فیفاورلڈ کپ 2022ء کے فائنل کے بعد ایک ٹویٹ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ 2022ء جیتنے پر ارجنٹینا کی ٹیم کو اور ساتھ ہی فرانس کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ میں تمام ٹیموں کے شاندار کھیل اور ان شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ کا سنسی خیز فائنل، وزیراعظم پاکستان کا پیغام 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، جس نے دنیا کے لوگوں کو ہماری ثقافت اور ہماری اقدار کی اصلیت کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔