ایلون مسک کا ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا عندیہ

سوشل میڈیا کے سنجیدہ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے غیر سنجیدہ مالک نے دنیا بھر  کے کروڑوں صارفین سے رائے طلب کرلی ،کہتے ہیں کہ  ’کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟‘

Dec 19, 2022 | 11:17:AM
سوشل میڈیا , ٹوئٹر ,ایلون مسک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے سنجیدہ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے غیر سنجیدہ مالک نے دنیا بھر  کے کروڑوں صارفین سے رائے طلب کرلی ،کہتے ہیں کہ  ’کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟‘

ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آگے چل کر پالیسی میں بڑی تبدیلی کے حوالے سے رائے لی جائے گی، معذرت کے ساتھ، یہ دوبارہ نہیں ہو گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ایلون مسک کے سروے میں حصہ لے رہی ہے اور اب ہزاروں افراد ایلون مسک کو اپنی رائے کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں۔