آشنا کےساتھ پکڑے جانے پر بیٹی نے ماں کو قتل کردیا

Dec 19, 2022 | 00:34:AM
مصر، آشنا، قابل اعتراض حالت، لڑکی، ماں، بے دردی سے قتل
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مصر میں آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑے جانے پر لڑکی نے ماں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب لڑکی کو اس کی ماں نے ایک پڑوسی لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کی مدد سے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد بیٹی نے اس کی موت کو یقینی بنانے کیلئے اس کی لاش پر کھولتا ہوا پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا، جبکہ قاتل نے لاش کو اندر چھپانے کیلئے ایک بڑے بیگ کا استعمال کیا۔ وہ مل کر اس سے جان چھڑانے کی منصوبہ بندی کرتے رہے تاکہ ان پر قتل کا الزام عائد نہ ہوسکے۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب ماں اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہوئی تو انہوں نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکے نے لڑکی کی ماں کو کلمہ پڑھنے کو کہا اور طنزیہ انداز میں بولا کہ "تم نے ہمارا وقت ضائع کیا۔ پھر اسے ایک مہلک ضرب سے لگائی جس وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔پبلک پراسیکیوشن نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے فرانزک کے بعد لڑکی اور لڑکے کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر حراست میں لے لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ جرم بور فواد کے علاقے نیو فیروز میں گھر میں پیش آیا تھا جہاں بور فواد جنرل ہسپتال میں لیبر سپروائزر کے طور پر کام کرنے والی 42 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی کی ٹانگ کاٹ دی گئی