جاﺅ میاں اپنا کام کرو ہمیں نہ سکھاﺅ۔۔ ڈی آئی جی کو 5اہلکاروں کا طنزیہ جواب ۔۔پانچوں معطل

Dec 19, 2021 | 18:55:PM
سگنل۔معطل۔اہلکار۔ٹریفک۔کنٹرول
کیپشن: ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان نے معطل کر دیا۔عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے۔ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے، اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو، اہلکاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی۔ایک اہلکار نے کہا کہ جاﺅ میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاﺅ جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسروں سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔
 یہ بھی پڑھیں۔شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، وفاقی وزیر بال بال بچے