دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا،  قومی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی

Dec 19, 2020 | 13:07:PM
 دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا،  قومی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل ہملٹن میں کھیلا جائے گا ،جس کے لیے قومی ٹیم آکلینڈ سے بذریعہ بس ہملٹن پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی آج ہملٹن میں کوئی مصروفیت نہیں ہے، اس لیے کھلاڑی آرام کریں گے ،جب کہ قومی ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 دسمبر کو کھیلے گی۔خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، اس طرح نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔پہلے میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام رہا، اس لیے کمبی نیشن میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔