سینٹ :چیئرمین نیب کیخلاف تحریک اعتراضات لگا کر واپس !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین نیب کیخلاف سینٹ میں تحریک لانے کی کوششیں،سینٹ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تحریک اور قرارداد سے متعلق ایجنڈے کو اعتراضات لگاکر واپس کردیا۔
سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ اجلاس کے دوران تحریک استحقاق اور قرارداد کی منظوری نہیں ہو سکتی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے معاملے پر شدید احتجاج ریکار ڈ کروایا اور چیئرمین سینٹ کے اپوزیشن کے ایجنڈے پر اعتراضات کو سینٹ رولز کی خلاف ورزی قراردے دیا۔سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نیب کے خلاف تحریک استحقاق اور قرارداد کو نہیں روک سکتے۔