بےقابوکورونامزید87 زندگیاں نگل گیا،3179کیسز

Dec 19, 2020 | 09:45:AM
بےقابوکورونامزید87 زندگیاں نگل گیا،3179کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قاتل کورونا کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید87افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی  مجموعی  تعداد 9ہزار250 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق  پچھلے24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار922 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3ہزار179نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھرمیں کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ54ہزار673 تک پہنچ چکی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 29ہزار83افراد متاثر ہوئے۔پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 30ہزار706رپورٹ ہوئی جبکہ  کے پی میں 54ہزار448اوربلوچستان 17ہزار880 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں ،اسلام آباد میں 35ہزار905 اورآزاد کشمیرمیں 7ہزار937افراد متاثر ہوئے جبکہ  گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار814ہوگئی ہے۔