جوا ایپ سکینڈل: ڈکی بھائی کا کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف 

Aug 19, 2025 | 15:37:PM
جوا ایپ سکینڈل: ڈکی بھائی کا کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، سعد الرحمان کا جوا ایپ سکینڈل میں کنٹری ہیڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی مبینہ طور پر جوا کھیلنے والی ایک ایپ کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سعد الرحمان نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے وصول کیے اور کم از کم 12 مختلف جوا ایپس کی تشہیر میں ملوث پائے گئے۔

حکام کے مطابق انہیں بارہا طلب کیا گیا مگر انہوں نے تفتیش میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ صنم ماروی اور احمد شاہ کا تنازع ختم، 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس واپس

اس کے بعد ان کا نام پرویشنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ (PNIL) میں ڈال دیا گیا اور وہ بیرونِ ملک جانے کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیے گئے۔