سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے میں سرکاری کمپنیز نے انویسٹمنٹ بڑھادی

Aug 19, 2025 | 12:27:PM
سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے میں سرکاری کمپنیز نے انویسٹمنٹ بڑھادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونے اور تانبے کے قیمتی ترین ذخائر نکالنے میں سرکاری کمپنیز نے انویسٹمنٹ بڑھادی۔

سرکاری کمپنیز کے بورڈ نے سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری دے دی، نئی پیشرفت سے حکومت اور سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریکوڈک میں حصہ دار سرکاری کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا، ریکوڈک میں حصہ دار سرکاری کمپنیز کے بورڈ نے سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری دیدی۔

رپورٹ کے مطابق ریکوڈک میں حصہ دار کمپنیز نے فائنانسنگ میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ کردیا، سرکاری کمپنیز نے شیئرز ہولڈرز کی متوقع فائنانسنگ میں بھی 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالراضافہ کیا۔

او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے مطابق لاگت بڑھنے کے باوجود منصوبہ اب بھی منافع بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، مقدمات کے فیصلوں کیلئے سخت، تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر

او جی ڈی سی اور پی پی ایل نے نئی پیشرفت سے حکومت اور سٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری کمپنیز نے ریکوڈیک فیز 1 کی فنڈنگ 71 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بڑھادی ہے، سرکاری کمپنیز کے شیئر ہولڈرز کی شراکت 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔