26ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں،27 ویں کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

Aug 19, 2025 | 10:27:AM
26ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں،27 ویں کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک اچھا چل رہا ہے، کسی 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ، ابھی تو ہم 26 ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں۔ 

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے  کہا کہ معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہبازشریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے ۔ 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک اچھا چل رہا ہے، ملک کو کسی 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔

اسحاق ڈار  نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے بھی ملاقات کی اور  تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مسئلہ کشمیر کی یو این قراردادوں کے مطابق حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین اورریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اورپنشن سے قسط وارکٹوتی کاحکم

اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں 'اراضی ریکارڈ سروسز کی فراہمی' اور 'ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم' کا افتتاح بھی کیا۔