سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی, داعش کے 3 اہم کمانڈر سمیت ،13 دہشت گرد گرفتار

Aug 19, 2023 | 11:36:AM
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،آپریشن میں داعش کے 3 اہم کمانڈر سمیت ،13 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،آپریشن میں داعش کے 3 اہم کمانڈر سمیت ،13 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  گرفتار دہشت گرد خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے،دہشت گردوں سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹر، بم، حفاظتی فیوز اور نقدی برآمد  ہوئی۔
دہشت گردوں کی شناخت جلات خان،جنت خان،کشف رسول ,غلام رحمان،اسرار،نذیر،عبدالسلام،عامر،اسد،امیراورانور  کے نام سے ہوئی،دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

رواں ہفتے339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد گرفتار کئے کومبنگ آپریشنز میں 4113 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

مزید پڑھیں:ملازمہ قتل کیس، مرکزی ملزمہ حنا شاہ بیرون ملک فرار
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔