پاکستانی سفیر کی کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

Aug 19, 2021 | 14:27:PM
 پاکستانی سفیر کی کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل میں سابق صدر حامد کرزئی کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔

 تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر  منصور احمد خان کی سابق  افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے۔منصور احمد خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حامد کرزئی اور  عبداللہ سے ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور دیر پا استحکام کے حوالے سے تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز طالبان رہنما انس حقانی نے بھی افغانستان میں مصالحتی کونسل کے اراکین حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ نائب امیر طالبان ملا عبدالغنی برادر بھی افغانستان پہنچ چکے ہیں۔