حضرت امام حسینؓ نے شہادت قبول کی ،ظلم کے آگےسرنہ جھکایا،وزیر اعظم

Aug 19, 2021 | 11:13:AM
حضرت امام حسینؓ نے شہادت قبول کی ،ظلم کے آگےسرنہ جھکایا،وزیر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر عوام سے کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم عاشور پر جاری پیغام میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اجتماعات میں کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ امام عالی مقامؓ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سرنہ جھکایا، باطل جتنا بھی عروج پرہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:    صدر مملکت کا یوم عاشور پر قوم کے نام پیغام