پی  آئی اے کا خصوصی طیارہ کابل سے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گیا

Aug 19, 2021 | 09:44:AM
  پی  آئی اے کا خصوصی طیارہ کابل سے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) طالبان حکومت بننے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی پرواز تھی جس کی  روانگی تک کی  معلومات  سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پرمحدود رکھی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پرواز صبح 7 بجے کابل سے اسلام آباد کےہوائی اڈے پر پہنچی،  سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس پرواز کی واپس روانگی تک معلومات محدود رکھی گئیں۔پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہی۔

پی آئی اے کے سچوئشن روم سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے براہ راست آپریشن کی نگرانی  کی ، مواصلاتی نظام کے استعمال سے پی آئی اے انتظامیہ، عملے اور زمین پر موجود سکیورٹی اداروں کے ساتھ منسلک رہی۔

وزیر اعظم پاکستان و دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران کو بھی مطلع رکھا گیا، پرواز میں پاکستانیوں، غیر ملکی سفارتی مشن اور اہم عالمی اداروں کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا  ہے۔مسافروں کی ایئرپورٹ تک رسائی و اجازت نامے کےانتظامات  پی آئی اے کے کابل میں موجود زمینی عملے نے کئے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک و دیگر اعلیٰ انتظامیہ پرواز کے استقبال کیلئے خودایئرپورٹ پر موجود  تھے ۔

سی ای اوپی آئی  کی جانب سے اہم پرواز کو آپریٹ کرنے والے عملے کو شاباش دی اور مسافروں کو خوش آمدید کہا گیا، مسافروں نے بھی پی آئی اے کے عملے کے جذبے اور محنت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی  آئی اے کا خصوصی طیارہ کابل سے مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گیا