ایف بی آر نے سلور سواپ کیس میں درجنوں افسران کو معطل کر دیا

Apr 19, 2026 | 23:35:PM
ایف بی آر نے سلور سواپ کیس میں درجنوں افسران کو معطل کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ایف بی آر کا بڑا ایکشن، سلور سواپ کیس میں مزید افسران کو معطل کر دیا گیا، کسٹمز کے اعلیٰ افسران بھی تحقیقات کی زد میں آگئے، گریڈ 20 کا کلکٹر، گریڈ 18 اور 17 کے افسران بھی معطل فہرست میں شامل ہیں۔

گریڈ 16 کے تین افسران بھی معطلی کی فہرست میں شامل ہیں، سلور سواپ کیس میں فوجداری تحقیقات جاری ہے، ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 01 کے تحت کارروائی کی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق کرپشن میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ میں نئی ٹیم تعینات کی گئی ہے، نئے کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر نے چارج سنبھال لیا۔

گریڈ 20 کے ڈاکٹر کرم الٰہی کو معطل کر دیا گیا، ڈاکٹر کرم الٰہی ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور تعینات تھے، پاکستان کسٹمز گریڈ 18 کے حماد احمد کو معطل کر دیا گیا، حماد احمد کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے۔

گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کلکٹر کوئٹہ محمد یوسف کو معطل کر دیا، گریڈ 16 کے پریوینٹو آفیسر کسٹمز کوئٹہ سمیع اللہ کو معطل  کردیا گیا، گریڈ 16 کے پریوینٹو آفیسر کسٹمز کوئٹہ عارف علی جمانی کو معطل کر دیا گیا، ایف بی آر نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے