اسلام آباد میں مقیم چین کے دو باشندے لاپتہ ہو گئے

Apr 19, 2026 | 21:44:PM
 اسلام آباد میں مقیم چین کے دو باشندے لاپتہ ہو گئے
کیپشن: وفاقی دارالحکومت میں دو روز پہلے لاتہ ہو جانے والے چینی شہریوں کی تصویریں، ان کی تلاش مین مدد کر سکتی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)  اسلام آباد میں مقیم چین کے دو باشندے لاپتہ ہو گئے۔ مارگلہ  پولیس سٹیشن کی پولیس نے  چائنیز میاں بیوی کی گمشدگی کے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اسلام آباد سے دو چینی شہری پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔  چین شیجون اور اور ان کی بیوی لی شیاو چیونگ سیکٹر ایف ایت میں اپنے  گھر سے کھانا کھانے کے لئے  نکلے۔

چینی میاں بیوی کھانا کھا کر  واپس گھر نہیں پہنچے۔ ان کے ساتھی  ایک اور چینی شہری نے ان کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ مرگلہ تھانہ کی  پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس نے بتایا کہ دو چینی شہریوں کی وفاقی دارالحکومت میں لاپتہ ہو جانے کا واقعہ دو روز پہلے ہوا ہے۔  گزشتہ دو روز سے لاپتہ چائنیز میاں بیوی سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے: گلیڈئیٹرز کی پٹائی، زلمی کے بابرِاعظم کی سینچری، مینڈس کے 83, زلمی نے 255رنز بنا ڈالے