سیاحوں کی بڑی خوشخبری، مری میں پہلے سکائی گلاس پل بنانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری کے علاقے کوٹلی ستیاں میں پہلا اسکائی گلاس برج بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مری تحفظ و بحالی پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی، نمل اور جھیکا گلی سمیت دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں مری میں تین نئے ہاسپٹلٹی زونز قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جن میں شوالا، سوزو اور بروری شامل ہیں۔ نجی شعبے کے اشتراک سے یہاں 5 اسٹار معیار کے ہوٹل بنائے جائیں گے۔
مزید براں، مری کی جھیکا گلی اور ریچ بل روڈ کی توسیع، مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا آغاز، اور تین نئے پارکس (انگوری روڈ پارک، ایم آئی ٹی پارک اور اریاڑی پارک) قائم کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں مری کی بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، برج کراسنگ اور سٹیٹ آف دی آرٹ کانفرنس روم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ چیوڑاہل میں گلیمینگ پوڈ ویلج اور پیراگلائیڈنگ کلب کے منصوبے بھی منظور کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے دریا جہلم سے بلک واٹر سپلائی سکیم کی فزیبلٹی رپورٹ 30 اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں مری اور کوٹلی ستیاں میں 1876 گھروں میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم کے کامیاب نفاذ کی بھی رپورٹ دی گئی۔
مزید برآں، پنجاب میں پہلا فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی، جو صوبے بھر میں مختلف عمارتوں کی تعمیر و مرمت اور انتظام سنبھالے گا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے