لاہور:گھریلو ملازمہ اور بھائی پر تشدد کا الزام، تھانے کا پورا عملہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس اے میں گھریلو ملازمہ اوراس کےبھائی پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
پولیس کے مطابق 16 اپریل کو مالک نے بچی پر چوری کا الزام لگایا اور انگوٹھی چوری کے الزام پر ملازمہ کو حراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب متاثرہ فیملی نے بتایا کہ بچی سے ملنے گئے تو بیٹے اورشوہر کو بھی تھانے میں تشدد کانشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے شہری پرتشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیفنس اے تھانے کا پوراعملہ معطل کردیا جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی او کو بھی شوکازجاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چکوال: زائرین سے بھری بس الٹ گئی،30 افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس پی کینٹ کو واقعے کی انکوائری سونپ دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس کو شہریوں سےبدسلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں ہے۔