چکوال: زائرین سے بھری بس الٹ گئی،30 افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک

Apr 19, 2026 | 15:09:PM
چکوال: زائرین سے بھری بس الٹ گئی،30 افراد زخمی،2کی حالت تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن جعفری)چکوال میں  دربار آہو باہو والے موڑ پر  افسوسناک ٹریفک حادثے میں زائرین سے بھری بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ کلرکہار کے قریب آہو باہو والے موڑ پر اس وقت پیش آیا جب بس پیرکھارا دربار سے سیالکوٹ جا رہی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، زخمیوں میں 11 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جن کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد افضال بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو ایٹمی حق سے محروم کرنے کا ٹرمپ کے پاس کوئی جواز نہیں: صدر مسعود پزشکیان

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کا تعلق تحصیل سمڑیال، ضلع سیالکوٹ سے ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بروقت مکمل کر لی گئی ہیں۔