امریکا اورایران کومذاکرات کی میز پر لانا معجزے سے کم نہیں؛ایاز صادق

2022سے تقدیر بدلنی شروع ہوئی،دسمبر تک پنجاب کی سڑکوں اور سیوریج کی تقدیر بدل جائے

Apr 19, 2026 | 14:44:PM
امریکا اورایران کومذاکرات کی میز پر لانا معجزے سے کم نہیں؛ایاز صادق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان نے امریکا ایران کو پہلی بار ایک میز پر بٹھادیا،دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانا معجزے سے کم نہیں۔
سردارایازصادق نے کہاکہ مذاکرات کے دوران کئی بار گرما گرمی ہوئی ،کئی بار ایسا ہوا معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلئے میٹنگ کو روکنا پڑا،پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو ہر ملک نے سراہا ہے۔

 ایاز صادق نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیاگیاہے۔لاہور میں برکی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی  ایاز صادق نے کہاکہ میرے حلقے میں 38 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں،2022سے پاکستان کی تقدیر بدلنی شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران متوقع مذاکرات؛امریکی حکام پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے
 ایاز صادق نے کہاکہ توقع ہے رواں سال دسمبر تک پورے پنجاب کی سڑکوں اور سیوریج کی تقدیر بدل جائے، حکومتی کوششوں سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔