ریٹیل چین اسٹورزکے اوقات کار رات 10بجے تک کرنے کامطالبہ 

Apr 19, 2026 | 11:48:AM
 ریٹیل چین اسٹورزکے اوقات کار رات 10بجے تک کرنے کامطالبہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)کاروباری مراکزکیلئے نئے اوقات کار کے اطلاق کے بعدریٹیل چین اسٹورزکی کاروباری سرگرمیاں شدید متاثرہوگئیں۔
چین اسٹورایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اسفندیارفرخ کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے کاروباری مراکز کے اوقات کارکم کرنے سے خودحکومت کوہفتہ وار ٹیکس کی مدمیں 25ارب روپے کانقصان ہورہاہے۔
چیئرمین چین اسٹورایسوسی ایشن آف پاکستان اسفندیارفرخ نے مطالبہ کیاہے کہ ریٹیل چین اسٹورزکے اوقات کار رات 10بجے تک کئے جائیں ،ترکیہ،ملائیشیا ،سعودیہ عرب سمیت مختلف ممالک میں ریسٹورنٹس اورریٹیل چین اسٹورزکی ٹائمنگز10بجے تک ہوتی ہے ،ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم اسٹورزکورات دیرتک کھلے رہیں ، ریٹیل چین اسٹورز سے 10لاکھ افرادکاروزگاروابستہ ہے۔

 اسفندیارفرخ کے مطابق مجموعی طورپر ریٹیل سیکٹرسے تقریباً ایک کروڑ لوگوں کاروزگارجڑاہواہے،ٹائمنگز کم ہونے ریٹیل چین اسٹورزپرخریداری کارجحان کم ہوگیاہے، کراچی میں 9بجے اور زیادہ تر ملک میں 8 بجے کے اوقات کار ہیں جو بہت نقصان دہ ہیں۔