امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے:باقر قالیباف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی وفد کے سر براہ اور سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ناکہ بندی کا اعلان کیا جو ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں مگر ہم نہیں؟ یہ ناممکن ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھیں، امریکی مائن سویپر آگے بڑھا تو ہم یقینی طور پر فائرنگ کریں گے، یہ بات امریکی وفد کو واضح طور پر بتائی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں دشمن کے 170سے 180 ڈرونز نشانہ بنائے، امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ بھی نشانہ بنایا گیا جو معمولی بات نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا:ٹرمپ کی جنگ بندی ختم کرنے کی دھمکی
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایرانی وفد کے سر براہ نے مزید کہا کہ ایران کی جنگی ٹیکنالوجی کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا مگر دشمن بات ضرور سمجھ گیا ہوگا۔