تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، بے قابو ہوکر نہر میں جا گری،4زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہور میں ڈاکٹر ہسپتال کنال روڈ کے قریب تیز رفتار کار کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری اور بے قابو ہو کر نہر میں جا گری جس کے باعث 4افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہر میں گرنے والی گاڑی سے چار افراد کو بحفاظت نکال لیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 25 سالہ عاقب، 25 سالہ نور خان، 21 سالہ شہریار اور 30 سالہ عمر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس، ایران سے مذاکرات پر گفتگو