صدر ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس، ایران سے مذاکرات پر  گفتگو

Apr 19, 2026 | 08:22:AM
 صدر ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس، ایران سے مذاکرات پر  گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں ایران کے حوالے سےاہم اجلاس ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال پر غور و فکر کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران   آبنائے ہرمز سے متعلق نئی صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے،، امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو، وزیر جنگ پیٹر ہیگستھ، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے علاوہ امریکی صدر کے نمائندے اسٹیو وٹکوف، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور جوائنٹ چیفس کے چیئرمین ڈین کین  بھی شریک ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا:ٹرمپ کی جنگ بندی ختم کرنے کی دھمکی

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی،امریکی عہدیدار کے مطابق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔