پاکستان میں فی تولہ سونا سستا ہو گیا

Apr 19, 2023 | 17:19:PM
پاکستان میں فی تولہ سونا سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:(ویب ڈیسک) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 471 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 85 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی بازار میں سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 1974 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔