ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات

Apr 19, 2023 | 14:28:PM
ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے 3 میچز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم لاہور سے راولپنڈی پہنچی جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے ٹیم کو جوائن کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق فاسٹ بالر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

مختصر سی اس ملاقات میں ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ آئندہ کے پلان شیئر کیے۔ مکی آرتھر ٹیم آفیشلز کے بعد کھلاڑیوں سے بھی خوشگوار موڈ میں ملے۔ توجہ طلب بات یہ تھی کہ کپتان بابر اعظم چپ چپ نظر جبکہ شاہین آفریدی، شان مسعود اور عماد وسیم بہت پرجوش تھے۔ اس دوران انہوں نے فخر زمان اور صائم ایوب کی شارٹ سلیکشن پر بھی بات کی۔

انہوں نے خوشگوار موڈ میں شان مسعود، فخر زمان اور نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کو ٹِپس دیں اور فاسٹ بالر احسان اللہ کی انٹری توجہ کا مرکز بنی جبکہ بابر اعظم خاموش رہے اور شاہین آفریدی، عماد وسیم زیادہ پرجوش نظر آ رہے تھے۔