جمعہ کے روز کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Sep 18, 2025 | 20:15:PM
جمعہ کے روز کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، کشمیراور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں/آ ند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم صبح کے اوقات میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبرمیں تیز ہواؤں/آ ند ھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں مری ، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک ،چکوال ، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، گجرات ،گوجرنوالہ اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

انتباہ: • آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔