شعیب ملک کو پہلے ہی ریٹائرمنٹ کیوں لینی چایئے تھی محمد حفیظ کا بڑا انکشاف

Sep 18, 2022 | 16:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: محمد حفیظ کا شعیب ملک کے بارے میں بڑا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک کو گزشتہ سال ہی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا، شعیب ملک نے 21 ، 22 سال پاکستان کی نمائندگی کی ہے یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کی بہترین خدمت کی ہے ،  اتنے طویل عرصے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنا اور ملک کی نمائندگی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ افسوس تو اس وقت بھی ہوا جب وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے تھے مگر الوداعی میچ نہیں دیا گیا،حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میچ کھلانا چاہیے تھا، اپنے کرکٹرز کو عزت سے رخصت کرنے کے معاملے میں ہماری مینجمنٹ ہمیشہ کمزور رہی ہے۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر سابق کرکٹرز سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ محمد وسیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔