ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

Sep 18, 2021 | 22:30:PM
پی ٹی آئی،ایم پی اے، اظہر عباس چانڈیہ
کیپشن: ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) مظفر گڑھ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی ایک رپو رٹ کے مطابق اظہر عباس چانڈیہ نے چوک سرور شہید میں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے منتخب ہوا تھا، اب سمجھ لیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کے گہرے صدمے سے نڈھال شہنازگل کے بھائی کااہم اقدام

یا د رہے کہ اظہر عباس چانڈیہ 2018 کے الیکشن میں پی پی 269 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔