وزیراعظم عمران خان نےطالبان سے مذاکرات کاآغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دوشنبے میں افغانستان کے ہمسائے ممالک کی قیادت میٹنگز اور خصوسی طور پر تاجکستان کے صدر کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد تاجک ، ہزارہ اور ازبک برادری کو افغان حکومت میں شامل کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ چالیس سال کے تنازعے کے بعد یہ شمولیت امن اور مستحکم افغانستان کو یقینی بنائے گی، جو نہ صرف افغانستان کے مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کیلئے سود مند ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ظلم کی انتہا۔۔ ڈاکوﺅں نے والدین کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے کئی اہم ملاقاتیں بھی کیں جس میں افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششیں اور دیگر معاملوں پر غور کیا گیا ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 18, 2021
یہ بھی پڑھیں:کرپٹ حکومت کے خلاف جنگ لڑنے کا وقت آ گیا۔۔ شہبازشریف