کرپٹ حکومت کے خلاف  جنگ لڑنے کا وقت آ گیا۔۔ شہبازشریف

Sep 18, 2021 | 15:09:PM
کرپٹ حکومت کے خلاف  جنگ لڑنے کا وقت آ گیا۔۔ شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

' (24 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوا تین برس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، عوام کا حکومت سے دل بھر گیا، اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی، ان کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہو رہی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو جائے تو وزیراعظم چور ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 170 تک پہنچ گیا، اب چور کون ہے ؟

 شہباز شریف  شریفک نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں کامیابی معمولی معرکہ نہیں، کنٹونمنٹ بورڈز وہ علاقے ہیں جہاں پی ٹی آئی نے جنم لیا تھا، اسی جنم بھومی میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوگئی، اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، اس بار جھرلو نہیں چلے گا، عمران نیازی نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا۔

 کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کنوٹنمنٹ بورڈ انتخابات ایک فیصلہ کن سروے ہے، اگر الیکشن شفاف ہونگے تو نواز شریف کے سپاہی کراچی سے پشاور تک جیتیں گے، مسلم لیگ ن نے سیالکوٹ کیلئے ترقیاتی کام کئے، نواز شریف نے سیالکوٹ کو موٹروے دینے کا وعدہ کیا تھا جو وفا کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج بجلی نہیں ہے، اگر ہے تو اس ریٹ پر ہے جو امیر آدمی بھی برداشت نہیں کرسکتا، آج ملک میں گیس کی کمی کا سامنا ہے، سارا ملک گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہماری پارٹی نے ملک سے دہشتگردی ختم کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ملائیکہ نے نیا پیار تلاش کرلیا۔۔ ڈیٹ پر جانے کی تصاویر وائرل

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، حکومت کے ہر جھوٹے مقدمے نے ہمارے حوصلے کو بلند کیا، مسلم لیگ ن نے وفاق اور صوبے میں خدمت کا معیار قائم کیا، یہ جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، عوام کے دلوں سے ن لیگ کو نہیں نکال سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ظلم کی انتہا۔۔ ڈاکوﺅں نے والدین کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا