بھارتی شہری کی الیکشن لڑنے کی سنچری کا خواب ادھورا رہ گیا

Apr 22, 2024 | 15:19:PM
بھارتی شہری کی الیکشن لڑنے کی سنچری کا خواب ادھورا رہ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے رہائشی کی الیکشن لڑنے کی سنچری کا خواب ادھورا رہ گیا۔

رپورٹس کے مطابق 79 سالہ حسنورام امبیڈکری 98 دفعہ الیکشن ہارچکے ہیں وہ اب 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ 

حسنو رام کا کہنا ہے کہ"الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود ادا کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے میں الیکشن نہیں جیت سکتا مگر یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی"۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 100 دفعہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس سے پہلے دنیا سے نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بھارتی اینکر بے ہوش ہوگئی
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایک کلرک رہنے کی وجہ سے حسنو رام اس قابل ہیں کہ وہ اپنے اخراجات خود اٹھا سکیں جب کہ ان کے الیکشن لڑنے کے  اس جنون کو دیکھتے ہوئے ان کا خاندان ان کے اس عمل میں  مکمل طور  پر ان کا ساتھ دیتا ہے۔