سیکیورٹی فورسزکی مؤثرکارروائی،خارجی گل بہادر گروپ کے70 خارجی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق 17اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے،خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث ہے۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ 17اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں بھی اسی گروپ نے ناکام VBIED حملہ کیا جس حملے میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک جوان شہید ہوئے، 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ پر مستند اسٹرائیکس میں مارے جانے والے اہم خارجی سرغنوں ميں خارجی فرمان عرف الکرامہ شامل ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ خارجی صدیق اللہ داوڑ، خارجی غازی مداخیل، خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ بھی واصل جہنم ہوئے ،اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، خارجی رحمانی، خارجی عادل اور خارجی فضل الرحمان بھی ہلاک ہوا، مارے جانا والا خارجی فضل الرحمان، خارجی گل بہادر کا قریبی رشتہ دار بھی ہے ۔
خارجی عاشق اللہ عرف کوثر اور خارجی یونس بھی اسٹرائیک میں اپنے انجام کو پہنچے۔
یہ تمام خارجی گل بہادر کے اہم سرغنہ تھے اور انکا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس کہ افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر دیئے:شاہد آفریدی