افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا :شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا اور سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا۔
پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کیلئے کھول دیں، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ہو نے والی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں تیسری ٹیم کونسی ہو گی؟ فیصلہ ہوگیا
ان کا کہنا ہے کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا، افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا، افغانستان کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے۔
شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے والے ملک (بھارت) کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔