قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہوچکا : بلاول بھٹو 

Oct 18, 2025 | 12:39:PM
قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہوچکا : بلاول بھٹو 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے،کاروانِ بینظیر پر حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے مگر ہمارے شہداء کے لہو نے اسے مزید جلا بخش دی۔

سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر بلاول بھٹو نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا،انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا جب 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آمریت اور دہشت گردی نے گٹھ جوڑ کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کارواں پر ہولناک حملہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔