مسلم لیگ ق کو بڑا دھچکا،اہم رہنما ن لیگ میں شامل 

Oct 18, 2023 | 09:41:AM
 مسلم لیگ ق کو بڑا دھچکا،اہم رہنما ن لیگ میں شامل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی)سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان اور چودھری پرویز الہیٰ کے دیرینہ ساتھی چودھری عابد اشرف جوتانہ نے مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

چودھری عابد اشرف جوتانہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے ،2018کے جنرل الیکشن میں چودھری عابد اشرف جوتانہ نے فواد چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چودھری عابد اشرف جوتانہ نے چند روز قبل سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا،چودھری عابد اشرف جوتانہ نے پنڈدادنخان میں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑی کمی،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگز میں لیگی رہنما عطاء تارڈ سمیت سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی،سابق ایم پی اے چودھری ناصر للہ، سابق چئیرمین راجہ قاسم سابق تحصیل ناظم راجہ شہزاد بھی موحود تھے۔