شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سپریم کورٹ کی جانب سے بری

Oct 18, 2022 | 15:25:PM
شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی سپریم کورٹ کی جانب سے بری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ایک قتل کے واقعے کو دہشت گردی کا رنگ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ کارساز کی 15 ویں برسی، غم آج بھی تازہ

ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزمان کو عمر قید سنا دی تھی۔ ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں جہاں سے وہ بری ہوگئے۔