شیخ رشید مریم نواز سے متعلق زبان سنبھال کر بات کریں ۔۔ رانا ثنا اللہ

Oct 18, 2021 | 17:08:PM
شیخ رشید مریم نواز کے حوالے سے زبان سنبھال کر بات کریں
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو مریم نواز سے متعلق زبان سنبھال کر بات کرنے کی تنبیہہ کردی ۔

 تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے شٰیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  خود ساختہ ترجمانوں کو روکنا ہوگا جو اپنے بیانات سے اداورں کو مزید متنازعہ بنا رہے ہیں۔

 لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید عمران خان حکومت کیلئے  گڑھا کھود رہے ہیں اور حکومت گرانے میں سر فہرست کردار ادا کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لئے سخت شرائط لگانے کا فیصلہ