بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کیا رکھا؟جانیے

Oct 18, 2021 | 16:57:PM
بختاور بھٹو،بیٹےکا ،نام ،رکھ دیا
کیپشن: بختاور بھٹو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بچے کا نام رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے  انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔محمود چوہدری نےبتایا ہے کہ اُن کے بیٹے کا نام ’میر حاکم‘ ہے جبکہ بختاور بھٹو نے بیٹے کا مکمل نام ’میر حاکم محمود چوہدری‘ اپنی انسٹا گرام پوسٹ اور سٹوری پر شیئر کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے مزید لکھا گیا ہے کہ بیٹے ’ میر حاکم‘ کا نام میرے مرحوم ماموں کی نسبت سے میر اور میرے دادا کی نسبت سے حاکم رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون سے مبینہ زیادتی۔۔ظالموں نے ویڈیو وا ئرل کر دی