سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، 23 خارجی دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کرتے ہوئے 23 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر بڑا آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،باجوڑ آپریشن میں 11 خوارج ہلاک ہوئے جن میں خوارج کا اہم رِنگ لیڈر سجاد عرف ابوزر بھی شامل تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے 12 خوارج کو کامیابی سے ہدف بنایا،خوارج کی بڑھتی سرگرمیوں کے مقابلے میں سیکورٹی فورسز نےفوری اور فیصلہ کن ردعمل دیتے دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں نے بھارتی پراکسی فتنے کے خوارج نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچایا،علاقے میں مزید خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی ملک گیر مہم پوری رفتار سے جاری ہے،وفاقی ایپکس کمیٹی کی ہدایات کے مطابق غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایل این جی کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ