کینیڈین ہائی کمیشن نے گوگل میپس پر جعلی نمبر کی وضاحت جاری کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کینیڈین ہائی کمیشن نے گوگل میپس پر جعلی نمبر ایڈ کرنے کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے ،ہائی کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رانا عثمان خالد نامی شخص لوگوں سے اپائنٹمنٹ لینے کے عوض پیسے مانگ رہا ہے۔
سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘ پر بتایا گیا ہے کہ کینیڈین ہائی کمیشن اپائنٹمنٹ کے پیسے چارج نہیں کرتا ہے۔
کینیڈین ہائی کمیشن کے تصدیق شدہ فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،کینیڈین ہائی کمیشن کوئی واٹس ایپ نمبر بھی استعمال نہیں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بینکوں سے قرض لیکر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ