سہ فریقی ٹی20 سیریز کیلئے اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک موومنٹ کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران شہر کی مصروف شاہراہوں پر عارضی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز نافذ ہوں گی، لہٰذا شہری 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کا مارجن رکھتے ہوئے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں کم سے کم رکاوٹ آئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو بڑے خطرات کاسامنا، ماہرین نے خبردار کر دیا
شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال سے باخبر رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 پر مسلسل اپڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
ٹریفک ایڈوائزری / ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 17, 2025
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز سیریز کا انعقاد 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک ہوگی۔
کرکٹ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد… pic.twitter.com/csdpZmxoXh
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔