غزہ کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے: سیکرٹری جنرل یو این
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔
یو این سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں:شدید برفباری،ہنگامی وارننگ جاری
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔