سونا مزید سستا ہوگیا

Nov 18, 2023 | 15:01:PM
 سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی سے سونا 1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب 1 تولہ چاندی 2550 روپے برقرار ہے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا الشفا ہسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں  5 ڈالر  کی کمی سے فی اونس 2001 ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی۔