اسرائیل کا الشفا ہسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی

Nov 18, 2023 | 14:18:PM
اسرائیل نے غزہ کو الشفا ہسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کو الشفا ہسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر حملہ آور اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ الشفا ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز،مریض ، زخمی اور پناہ گزین ایک گھنٹے میں ہسپتال خالی کردیں۔

الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایمبیولینسز کی غیر موجودگی میں ایک گھنٹے میں ہسپتال خالی کرنا ممکن نہیں ہے۔ہسپتال میں اس وقت بھی 7 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے کئی روز سے الشفا ہسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فوجی ٹینکوں سمیت ہسپتال میں گھس گئے تھے۔