برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز کا شاندار کارنامہ، مائیکل جیکسن کی تصویر بنا دی

May 18, 2026 | 13:19:PM
برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز کا شاندار کارنامہ، مائیکل جیکسن کی تصویر بنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے ایک ایسا شاندار اور دلکش ڈرون شو پیش کیا گیا جس نے حاضرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔

 ہزاروں ڈرونز نے فضا میں مل کر عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی دیوہیکل شبیہ تخلیق کی، جس کے ساتھ ان کے مشہور گانوں کی دھنیں بھی فضا میں گونجتی رہیں۔

یہ خصوصی لائٹ اور ڈرون شو جدید ٹیکنالوجی، رنگ برنگی روشنیوں اور انتہائی ہم آہنگ کوریوگرافی کا حسین امتزاج تھا، جس نے دبئی کی رات کو ایک یادگار منظر میں بدل دیا۔

مزید پڑھیں:’’ سائیکو‘‘ کا ٹریلر جاری، بڑی عید پر ریلیز ہوگی

 تماشائیوں نے اس منفرد منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کیا اور اسے سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں شیئر کیا۔

اس شاندار شو کا مقصد مائیکل جیکسن کو ان کی موسیقی، فن اور عالمی سطح پر پاپ کلچر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

 مائیکل جیکسن کو دنیا بھر میں ’’کنگ آف پاپ‘‘ کے لقب سے جانا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی منفرد آواز، رقص اور سٹیج پرفارمنس سے عالمی موسیقی کو نئی جہت دی۔