وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی ترقیاتی بجٹ کاجائزہ اجلاس آج طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی ترقیاتی بجٹ کاجائزہ اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویزکاجائزہ لیا جائےگا، وفاقی ترقیاتی بجٹ کاحجم مختص کرنےسےمتعلق غورکیاجائے گا۔
وزیراعظم کی منظوری سےبجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےلیےفنڈزمختص ہوں گے،اجلاس میں رواں مالی سال کےوفاقی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کورواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات پر بریفنگ دی جائےگی،رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 173ارب روپےکٹوتی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگوانےوالوں کیلئے اہم خبر
ذرائع کے مطابق خطےکی صورتحال کےباعث پیٹرول سبسڈی دینےکےلیےترقیاتی بجٹ کم کیا گیا،جاری سال وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار10ارب سےکم ہوکر837 ارب روپے رہ گیا۔