امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق مشاورت تیز کردی  

May 18, 2026 | 09:15:AM
امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق مشاورت تیز کردی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا کے صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق مشاورت تیز کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جبکہ ایک روز پہلے انہوں نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کے اہم ارکان سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے جلد قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا گئے

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوبارہ جنگ کے ممکنہ آغاز کی صورت میں پنٹاگون نے ایران میں توانائی اور انفرا اسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔