عوام کو تنگ کرنیوالے نظام کی شاخیں نہیں جڑیں کاٹیں گے:حافظ نعیم الرحمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو تنگ کرنے والے ملکی نظام کی شاخیں نہیں بلکہ جڑیں کاٹیں گے ، انھوں نے عوام کو فیصلہ کن جدو جہد کے لیے تیار رہنے کا بھی حکم دیا ۔
لوئر دیر میں "بدل دو نظام" کے عنوان سے منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اب چھوٹی موٹی تبدیلیاں نہیں بلکہ پورے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ گیا ہے۔
79 سال تک ملک پر حکمرانی کرنے والوں میں صرف ٹاپ کے بیوروکریٹس اور وڈیرے شامل ہیں،جاگیرداروں، سرمایہ کاروں اور مختلف مافیاز نے آپس میں اتحاد کر رکھا ہے، عوام کو اب بیدار ہونا ہوگا اور مل کر اس استحصالی گٹھ جوڑ (کنسورشیم) کو گرانا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے ملک میں سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر آزاد کیا جانا چاہیے، اور اس سلسلے میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی (عمران خان) کی رہائی کا بھی واضح مطالبہ کیا۔
حکومت کو تعلیم کے میدان میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے (جماعت اسلامی نے) اپنے طور پر ہزاروں تعلیمی ادارے قائم کر کے دکھائے ہیں اگر حکومت میں دم ہے تو وہ بھی ایسا کر کے دکھائے،افسوس کی بات ہے کہ حکومت یہاں ایک کالج تک کھولنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان