صحافی عمران ریاض کو کل 12 بجے تک بازیاب کروایا جائے، لاہور ہائیکورٹ

May 18, 2023 | 14:32:PM
صحافی عمران ریاض کو کل 12 بجے تک بازیاب کروایا جائے، لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی  نے صحافی عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر ایڈشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کیلئے کل 12 بجے تک کی مہلت دے دی اور کل پھر سے عدالت میں بازیابی کے بارے میں پراگرس دینے کی ہدایت کی۔

اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے عمران ریاض کے والد کو تحفظ دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے تمام زیرِ حراست کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرست جاری کرنے کا حکم

چیف جسٹس نے صحافی کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر عمران ریاض کے وکلاء کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شہری لاپتہ ہوتا ہے تو عدالت کی ذمہ داری ہے اسکو بازیاب کروانے کی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کل سوا 12 بجے تک ملتوی کردی۔